جماعت اسلام ملک میں نظام مصطفیؐ  کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ذیشان اختر

  جماعت اسلام ملک میں نظام مصطفیؐ  کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، چینی مافیا اور آٹا مافیا اقتدار کے ایوانوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے ارد گرد بھی مافیاز موجود ہیں، مگر آج تک وہ کسی پر بھی ہاتھ نہیں ڈال سکے۔ اسلام دشمن قوتوں نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا اور حکمرانوں کو غلام بنایا۔ فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے مگر یہ حکمران خاموش ہیں۔ کشمیر میں ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عصمتیں لٹ رہی ہیں اور غیر ت و حمیت سے عاری حکمران چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ معصوم بچیوں کو درندگی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا جاتاہے اور درندے اسی طرح دندناتے پھرتے ہیں۔لاہور میں 18 لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کردیاگیا اور کراچی میں 260 مزدوروں کو زندہ جلا دیا گیا ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے۔ جس قتل کے قاتل گرفتار نہ ہوں اس کے قاتل حکمران ہوتے ہیں۔ ملک میں غیر شرعی نظام ہے۔ عدالتوں میں فرنگی کا قانون چلتاہے۔ 72 سالوں میں ایک دن کے لیے اسلامی نظام نہیں آزمایا گیا۔ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اللہ کے نظام میں ہے، جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ نے پانچ سال قبل تین ماہ کے اندر اندر اردو کے بطور سرکاری زبان نفاذ کا فیصلہ دیا تھا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ جو کام 15 اگست 1947 میں ہو جانا چاہیے تھا وہ آج تک نہیں ہوسکا۔
ذیشان اختر