بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کیا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ بڑی خبر

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد لاہور سیالکوٹ ...
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کیا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹرو ے پر دو روز قبل خاتون کو ڈاکوﺅں نے اس کے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہو گئے ، پولیس ابھی تک انہیں پکڑنے میں تو کامیاب نہیں ہو سکی ہے تاہم لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پنجاب پولیس نے کنٹرول سنبھال لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ابھی تک موٹروے پولیس نے کنٹرول نہیں سنبھالا ہے جس کے باعث وہاں پر سفر کے دوران بنیادی سہولیات قائم نہیں ہو سکیں ہیں اور وہ رات کے وقت کافی سنسان ہو جاتی ہے ۔ پنجاب پولیس نے اب یہ ذمہ داری اپنے سر لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کنٹرول سنبھا ل لیا ہے ۔
نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی نے مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، 250 اہلکار پٹرولنگ اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور شہریوں کو دوران سفر حفاظت فراہم کی جائے ۔
یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی ذمہ دار قرار دیدیا تھا اور اب بھی وہ اپنے بیان پر ڈھٹائی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اسدعمر نے بھی ان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیاہے اور کہا کہ یہ غیر قانونی نہیں ہے جس پر ہم ان کے خلاف کارروائی عمل میں لا سکیں ۔

مزید :

قومی -