شادی سے انکار پر نوجوان نےفائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا
قصور (ویب ڈیسک ) تحصیل چونیا ں کے گاؤں برج رن سنگھ میں شادی سے انکار پر نوجوان نےفائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے خودکشی کی کوشش بھی کی ہے جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ چونیاں پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔