یوم آزادی کا خصوصی کھیل’’شہرکی واپسی‘‘ 13 اگست کوآن ائیر ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسرمحمد شفیق کا یوم آزادی کا خصوصی کھیل ’’شہرکی واپسی‘‘13 اگست کی شام کو پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر ہوگا اس خصوصی کھیل کو اصغر ندیم سیدنے لکھا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں طلعت حسین،عصمت زیدی،فاریہ حسن،سلمان سعید،آفتاب عالم،ایم وارثی،شبیررانا،محموداسلم،اویس وسیم اور مونا سعدیہ شامل ہے۔اس ڈرامے کو 13 اگست کی شام 7.50 پر پی ٹی وی ہوم سے پیش کیا جائیگا یہ خصوصی کھیل کراچی مرکزکی پیشکش ہے۔