ترک ماہرین کی مدد سے ٹریفک مسائل حل کرنیکا فیصلہ

ترک ماہرین کی مدد سے ٹریفک مسائل حل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپوٹرر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲخان سنبل کی زیر صدارت ترک ماہرین ٹریفک مینجمنٹ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں ترک ٹیم نے لاہور شہر کے مختلف مقامات کے دورے اور مرتب کردہ ابتدائی مشاہدات اور تجاویز پیش کیں۔ وفد نے کہا کہ شہر کے بعض حصوں میں ٹریفک روانی کی رکاوٹ میں ایک بڑا سبب عارضی تجاوزات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بے قاعدہ پارکنگ بھی ایک دوسری بڑی وجہ ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے سڑکوں کی کشادگی، تجاوزات کے خاتمے، سگنل فری روڈز کے قیام و دیگر جدید پیش رفتوں کو عمل میں لایا گیا ہے مگر ٹریفک روانی، ٹریفک انجینئرنگ کے لیے اور کئی مقامات پر ٹریفک جام کو دور کرنے کے لیے مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترک ٹریفک ماہرین کی آراء و تجاویز کافی ممد ثابت ہوں گی۔ لاہور میں بعض سڑکوں کے قریب پارکنگ کے لیے روٹریز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ جبکہ کئی سڑکوں کو ماڈل قرار دے کر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ترک ماہرین کے ساتھ تمام مسائل کا تحریری طور پر بھی تبادلہ کرکے لاہور میں ٹریفک مسائل کا ٹھوس حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار ترک ماہرین ٹریفک کے وفد کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ترک وفد میں نائم کاراتیپ ٹریفک مینجمنٹ، بیکی گیلس سٹی پلانرو ترک پولیس افسران شامل تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور بخاری، چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن، پولیس، لاہور پارکنگ کمپنی و دیگر محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔