پہلوانوں کے شہر میں نواز شریف کیلئے ناشتے کا خصوصی اہتمام

پہلوانوں کے شہر میں نواز شریف کیلئے ناشتے کا خصوصی اہتمام
پہلوانوں کے شہر میں نواز شریف کیلئے ناشتے کا خصوصی اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خوش خوراکی مشہور ہے تو گوجرانوالہ کے کھابے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں اسی لیے تومیاں نواز شریف کے ناشتے کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گوجرانوالہ آمد پر ان کیلئے طرح طرح کے کھانے بنائے گئے ، انہیں جو ڈنر پیش کیا گیا اس میں بارہ قسم کے سلاد شامل تھے۔ جلسے سے خطاب کے بعد وہ وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کی حویلی میں آرام کر رہے ہیں، جہاں ان کے ناشتے کیلئے مٹن پائے، مغز، حلوہ پوری، کھوئے والے چنے، گرین ٹی اور سپیشل کھیر سمیت دیگر کھانے تیار کیے گئے ہیں۔
ناشتے کی میز پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مقامی قائدین ہوں گے جو آج (ہفتہ ) کی ریلی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ ناشتے سے فارغ ہو کر میاں نواز شریف لاہور کی طرف روانہ ہوں گے اور راستے میں ایمن آباد، کامونکی اور سادھوکی سمیت دیگر جگہوں پر مختصر قیام بھی کریں گے۔