راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان اب کہاں ہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان اب کہاں ہیں؟ وہ ...
راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان اب کہاں ہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نے لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانے کے کیس کے ملزمان کی ضمانت خارج کر دی تھی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
آج پولیس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور تینوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ارسلان، محسن اور عامر کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور ملزمان کا فوٹو گراماٹک ٹیسٹ، ویڈیو فارنزک ٹیسٹ، پنجاب فازنزک سائنس ایجنسی سے کروایا جائے گا۔
چند ماہ قبل راولپنڈی کے علاقے سید پوری گیٹ میں رات کے آخری پہر مبینہ طورپر نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ملزمان محسن اور ارسلان عرف آنی کے خلاف 15 جولائی کو مقدمہ درج کر لیا گیا تھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔