یاسر شاہ سے بدزبانی پرسزا دینے پر سٹیورٹ براڈ اپنے والد سے ناراض ہو گئے ،حیران کن بات کہہ دی

یاسر شاہ سے بدزبانی پرسزا دینے پر سٹیورٹ براڈ اپنے والد سے ناراض ہو گئے ...
یاسر شاہ سے بدزبانی پرسزا دینے پر سٹیورٹ براڈ اپنے والد سے ناراض ہو گئے ،حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )مانچسٹر ٹیسٹ میںمیچ ریفری کرس براڈ نے غلطی پر اپنے بیٹے اسٹیورٹ براڈ کو سزا سنائی تو برطانوی فاسٹ باولر اپنے ہی والد سے ناراض ہو گئے ۔اسٹیورٹ براڈ اپنے والد کو کرسمس کارڈ اور تحفے کی فہرست سے بھی خارج کر دیا ہے۔
مانچسٹر ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو آو¿ٹ کر کے اسٹیورٹ براڈ نے جملہ کسا تھا جس پر میچ کے بعد آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے اپنے بیٹے اسٹیورٹ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے نہ صرف 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا بلکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ایوارڈ کیا۔والد کی جانب سے دیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ 24 ماہ میں اسٹیورٹ کا تیسرا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے، ایک اور غلطی انہیں ایک ٹیسٹ میچ سے باہر کردے گی۔اسٹیورٹ نے والد کی جانب سے دی گئی سزا پر ناراضی کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں انہیں اس فہرست سے خارج کردیا ہے جنہیں وہ کرسمس پر کارڈ اور تحفہ بھیجیں گے۔

مزید :

کھیل -