بھارتی شہریت کاقانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، ہندوراشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے،ترجمان دفترخارجہ

بھارتی شہریت کاقانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، ہندوراشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے ...
بھارتی شہریت کاقانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، ہندوراشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے،ترجمان دفترخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے ہوچکاہے،دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ بھارتی شہریت کاقانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بھارتی قانون سازی سے اقلیتوں کیلئے سیکیورٹی کے خطرات پیداہوچکے ہیں،قانون سازی ہندوراشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے ہوچکاہے،دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے جاری ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگوارہیں،ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ سارک کانفرنس پرایک ملک نے مخالفت کی،پاکستان سمیت اکثرممالک سارک کانفرنس کے حامی ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ڈاکٹرناکامورا کے قتل کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرناکامورانے افغان عوام کیلئے خدمات سرانجام دیں، انہوں نے کہا کہ امریکااورافغان طالبان مذاکرات کوپاکستان نے خوش آمدیدکہا،پاکستان افغانستان کے سیاسی اورپرامن حل کا حامی ہے، پاکستان افغان امن عمل کیلئے سہولت کاری کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیوپرفی الحال کوئی اپ ڈیٹ نہیں،ڈاکٹرفیصل کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوجاری ہے، بھارتی شہریت کاقانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بھارتی قانون سازی سے اقلیتوں کیلئے سیکیورٹی کے خطرات پیداہوچکے ہیں،قانون سازی ہندوراشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے محاصرے کو 137 روزہوچکے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات مکمل طورپربندہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیرکی صورتحال،غیرانسانی لاک ڈاو¿ن کواجاگرکرتے رہیں گے،۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک روس کمیشن کے مذاکرات کاچھٹا دوراسلام آبادمیں ہوا،وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاکے اجلاس میں شرکت کی،شاہ محمودقریشی نے ترک صدراوروزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔