کراچی یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا
کراچی یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی یونیورسٹی  میں تعلیمی سال 2022 کے لیے  داخلہ ٹیسٹ 12 دسمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022 کے ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای، بی ایس اور بی ایڈ (آنرز) پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ اتوار 12 دسمبر 2021 کو منعقد ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے، تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکز اور کمرۂ امتحان کا نمبر درج ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید :

قومی -