دو سگے بھائیوں نے مل کر 14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دو سگے بھائیوں نے مل کر 14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دو سگے بھائیوں نے مل کر 14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ تبسم شہید نے متاثرہ لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد  کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔