(ن )لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

(ن )لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق
(ن )لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ( ن)اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات کے دوران رابطہ کمیٹیوں کی بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اہم قومی و سیاسی امور پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، ہم کسی قسم کے جبر، زیادتی اور انتقامی رویئے کے خلاف ہیں، اگر کسی نے واقعی جرم کیا ہے تو سزا تو ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں، فوج مذاکرات نہیں کر سکتی اگر کرے گی تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید :

قومی -