معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید  نے"ماحولیاتی فیس" متعارف کروانے کا مشورہ دیدیا

معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید  نے"ماحولیاتی فیس" متعارف کروانے کا مشورہ ...
معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید  نے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف سیاحتی ماہر اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سلمان جاوید  نے ورلڈ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کے موقع پر کہا کہ ہمیں اس دن عہد کرنا چاہیے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کریں گے اور اس متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں واقع پہاڑ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہیں، لیکن ایک دم سے بڑھتی ہوئی مقامی سیاحت، فضلہ تلف کرنے میں بدانتظامی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ان کا تنوع متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ماحول دوست طرزِ عمل جیسے مختص کیمپنگ سائٹس، زرعی جنگلات اور ماحول دوست انفراسٹرکچر  کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔  انہوں نے  پاکستان کے پہاڑوں میں تحفظ کی کوششوں کے لیے ماحولیاتی فیس متعارف کروانے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمیونٹی کی شمولیت، گرین انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سلمان جاوید کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پائیدار پہاڑی سیاحت کو فروغ دیں گے۔ قدرتی حسن کی حفاظت کریں گے، پائیدار معاش فراہم کریں گے، اور پاکستان کو ذمہ دارانہ سیاحت کے میدان میں عالمی رہنما کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماؤنٹین اسپورٹس کافی مہنگا شوق مگر چونکہ شوقین لوگ پیسہ خرچ کرتے ہیں، اس لیے رائلٹی میں مناسب اضافہ اور پہاڑی روٹس کو روٹیشنل بنیادوں پر ٹھیکہ دینا آمدنی بڑھانے کا  زریعہ بنے گا، جسے عوامی بہبود پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کی صفائی مہمہات کی حوصلہ افزائی کرنے، آلودگی پھیلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور آلودگی کے ذمہ داروں کے لیے رابطہ افسران کو جوابدہ بنانے کی تجاویز  بھی دیں۔