تحریک انصاف کے15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا

تحریک انصاف کے15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر ...
 تحریک انصاف کے15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج  ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نومبر کو رینجرز کے 3 اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر شہید اور 2 کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور شعیب شاہین ، فیصل جاوید ، اسد قیصر ، شیر افضل مروت اورعمر ایوب سمیت 15ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا۔

"جنگ " کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کےحوالدار سلطان محمود سکنہ گوجر خان کے بیان کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا سب انسپکٹر ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں قتل ، دہشتگردی اور سازش سمیت 18 دفعات شامل کی گئیں ہیں ، مقدمہ کے اندراج کے بعدپولیس حکام نے ایف آئی آر کو سیل قرار دیتے ہوئے مندرجات میڈیا کو دینے سے گریز کیا تھا۔