پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک کی فیفا غیر معمولی کانگریس میں شرکت

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک کی فیفا غیر معمولی کانگریس میں ...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک کی فیفا غیر معمولی کانگریس میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا کی غیر معمولی کانگریس 2024 میں شرکت کی، جو آن لائن زوم سیشن کے ذریعے منعقد ہوئی۔کانگریس کا آغاز فیفا قوانین کے ساتھ مطابقت کے اعلان سے ہوا، جس کے بعد ممبر ایسوسی ایشنز کے تقرر اور اجلاس کی کارروائی کی منظوری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر ایسوسی ایشنز کی معطلی یا اخراج جیسے اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے اس موقع پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان کیا۔ہارون ملک نے سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ اجلاس عالمی فٹبال کے فروغ اور مختلف ایسوسی ایشنز کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید :

کھیل -