بھرپور دفاع والے کیسوں کے فیصلے عدالتی ویب پر اپ لوڈ کرنے کے حکم کی تعمیل

بھرپور دفاع والے کیسوں کے فیصلے عدالتی ویب پر اپ لوڈ کرنے کے حکم کی تعمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ممبر انسپکشن ٹیم محمد اکمل خان نے عدالت عالیہ کے حکم پر ہرماہ کم از کم مقدمات کے 3فیصلے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم ملنے پر پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سمیت تمام جوڈیشل افسروں کومراسلہ بھجوایاہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ہر ماہ کی 5تاریخ تک کم از کم ایسے 3مقدمات کے فیصلے آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے جن کیسز میں فریقین کی طرف سے بھر پور دفاع کیا گیاہو۔ تمام اضلاع کے سیشن جج اپنے ماتحت کام کرنے والے جوڈیشل افسروں کو اس حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں گے۔
حکم کی تعمیل

مزید :

علاقائی -