پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سائرہ افضل تارڑ

پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سائرہ افضل تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم اپنے ہدف کے حصول کے بہت نزدیک ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اورحفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں۔ انسداد پولیو مہم کے آغاز پر وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ سال ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آخری سال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس صرف آٹھ پولیو کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ قوم اپنے ہدف کے حصول کے بہت نزدیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پولیو کیسز انتہائی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ و ہ گزشتہ مراحل کی طرح اس بار بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اورحفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں۔