2013میں امریکی کانگریس سے حسن روحانی کی خفیہ ملاقاتوں کاانکشاف

2013میں امریکی کانگریس سے حسن روحانی کی خفیہ ملاقاتوں کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے 2013ء میں دورہ امریکا کے دوران ڈیموکریٹس کے3 رکن کانگریس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔امریکی اخبارکے مطابق ایرانی صدر نے تینوں ارکان کانگریس کیتھ ایلیسن از منیسوٹا، انڈیانا سے تعلق رکھنے والی انڈری کارسن اور نیویارک کے گریجوری میکس نے حسن روحانی کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا، اس ملاقات میں مسلم تنظیم امتہ الاسلام کے سربراہ لوئس فارا خان بھی موجود تھے۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر برائے اطلاعات پرویز اسماعیلی نے 2013ء4 میں روحانی کی کانگریس کے ارکان سے خفیہ ملاقات کو بے بنیاد قرار دیا اورکہاکہ صدر حسن روحانی اور امریکیوں کے درمیان ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حسن روحانی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سیاسی، مذہبی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے جو بھی ملاقات کی وہ میڈیا کے سامنے کی۔ کسی سے ڈھکے چھپے کوئی ملاقات نہیں کی گئی ہے۔