اجمل خٹک کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی

اجمل خٹک کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پشتو کے عظیم نامور شاعر ، ادیب، دانشور اور انقلابی سیاستدان اجمل خٹک مرحوم کی آٹھویں برسی کے حوالے سے کل 12فروری بروز پیر دو بجے دوپہر ایک پروقار تقریب کا انعقاد باچا خان مرکز پشاور میں کیا جا رہا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جبکہ اجمل خٹک کی زندگی اور فنی خدمات کے حوالے سے معروف شعرا و ادباء خصوصی مقالے اور منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے ۔تقریب میں تمام قوم پرست اور ترقی پسند اور اجمل خٹک کے چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔