حکومت عوام کو معیاری صحت سہولیات  فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ عون حمید ڈوگر

حکومت عوام کو معیاری صحت سہولیات  فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ عون حمید ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شاہ جمال (نمائندہ پاکستان) ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے سابق چئیر مین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد کے ہمراہ شاہجمال (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
میں زیر تعمیر انڈس فیلڈ ہسپتال کے مقام کا دورہ کیا اور استعمال ہونے والے میٹیریل بارے بریفنگ لی اور معائنہ کیا اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کی اپ گریڈیشن کے بعد انڈس فیلڈ ہسپتال ایک اور سنگ میل ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کو راحت ملے گی انہوں نے بتایاکہ اگلے ماہ یہ ہسپتال مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیگا ان کے ہمراہ موجود محکمہ ہیلتھ کی ٹیم سی او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عادل کی سر براہی میں موجود تھی انہوں نے ایم پی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ بنیادوں کی تعمیر مکمل ہونے پر کنٹینر رکھ کر لیبارٹری اور او پی ڈی مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہو گی جبکہ ایمر جنسی خدمات بغیر کسی وقفے کے چو بیس گھنٹے میسر ہوں گی اس موقع پر ایم پی اے نے بتایا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ مکمل اور بہترین سہولیات سے مزین انڈس ہسپتال علاقہ کے غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرے۔
عون حمید ڈوگر