حکومت سازی کیلیے ملاقاتیں ،آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں کتنی پروازیں کیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

حکومت سازی کیلیے ملاقاتیں ،آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں کتنی پروازیں ...
حکومت سازی کیلیے ملاقاتیں ،آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں کتنی پروازیں کیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں  ملاقاتوں اور اہم مشاورت کے سلسلہ جاری ہے ، لاہور اور اسلام آباد ان دنوں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ حکومت سازی  کے سلسلے میں اہم مشاورت کیلیے آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں  کتنی پروازیں کیں؟ اس حوالے سے خبر رساں ادارے "این این آئی " نے بتایا ہے کہ  سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 3 دن کے دوران متعدد چکر لگائے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طیارے نے گزشتہ 3 دن میں 9 پروازیں کی ہیں ۔