انتخابی اخراجات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے منتخب ہونیوالے اراکین کو اہم ہدایات جاری کر دیں

انتخابی اخراجات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے منتخب ہونیوالے اراکین کو اہم ...
 انتخابی اخراجات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے منتخب ہونیوالے اراکین کو اہم ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق منتخب ہونے والے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ ڈے سے 10 دن کے اندر اندر(18فروری تک ) الیکشن اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق پولنگ کے دن سے14دن کے اندر کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق8 فروری کی پولنگ کے بعد 21دن کے اندر صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے  کےپابند ہیں اور یہ اجلاس نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلایا جائیگا۔