انجمن تاجران نعیم گروپ کا کل پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان

انجمن تاجران نعیم گروپ کا کل پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انجمن تاجران نعیم گروپ کے نعیم میر نے کہاہے کہ 13 کو پاکستان کی تاریخ ی سب سے بڑی ہڑتا ل ہو گی اور ہڑتال نہ کرنے والے تاجروں کے غدار ہوں گے ۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم میر کاکہنا تھا کہ تاجروں کی ہڑتال پر شب خون مارا گیا ہے ، کل ہر صورت ہڑتال ہو گی ، 13 جولائی سے بڑی ہڑتال پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی ہو گی ، خود ساختہ تاجروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ، ہم ہڑتال پر 100 فیصد متفق ہیں ، یہ ہڑتال اب تاجروں اور ان کے غداروں کے مابین ہو گی ، ہڑتال نہ کرنے والے تاجروں کے غدار ہوں گے ۔