راولپنڈی، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

راولپنڈی، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز ر پورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا  ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ بھانپتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ 12 جولائی تک کم از کم ویکسین کی ایک خوراک کا سرٹیفکیٹ اپنے ادارے میں جمع کروایا جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو غیر ویکسینیٹڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہ بندی کے لئے فہرستیں جاری کر دی جائیں گی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں 868897 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی  ویکسین لگوانے والے افراد میں 836770 عام شہری جبکہ 32127 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں  راولپنڈی ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 25235 رپورٹ ہوئی ہے۔ ہسپتالوں سے 23831 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 404 ہے جن میں سے377 ہوم آئیسولیشن جبکہ27 ابھی تک ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 ویکسین 

مزید :

صفحہ اول -