نئی حکومت کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ‘پیاف

نئی حکومت کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ‘پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ الیکشن منعقد کروا نے پر مبارکباد کی مستحق ہے،اب ملک میں جمود اور سیاسی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو جائے گی،نئی حکومت بنے سے کاروباری طبقہ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جو ملکی سا لمیت اور اور استحکام میں ایم کردار ادا کرے گا،بزنس کمیونٹی معاشی صورتحال میں بہتری کے بے چینی سے منتظر ہیں،اس وقت ملکی معیشت کو ایک جامع تجارتی پالیسی کی اشد ضرورت ہے جو برآمدات کو بڑھائے اور غیر ضروری درآمدات کو گھٹائے تاکہ معیشت مظوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی بنے والے حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہو گا جس سے نمٹنے کے لئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔ کاروباری برادری کو نئی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیاء اور خدمات کی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔ درآمدات میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاری اور صنعت میں اضافہ ٹھیک مگربرآمدات میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو توازن میں رکھنا لازمی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے ریفنڈز بلا تاخیر جاری کیے جائیں اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔

مزید : کامرس