منشیات کے 5الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزائیں

منشیات کے 5الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے 5الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر 6ملزمان کو مجموعی طور پر11سال1ماہ قید اور2لاکھ35ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ1ملزم کو 1سالہ پروبیشن پیریڈ پر پابند عدالت کر دیا ہے عدالت نے 2کلوگرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار فیصل بلال کو 2سال3ماہ قید اور1لاکھ روپے جرمانہ،2کلو گرام چرس برآمدگی کا الزام ثابت ہونے پر دین محمد کو 1سال10ماہ قید اور1لاکھ روپے جرمانہ،ایئر پورٹ پر 830گرام آئس ہیروئن برآمدگی کے الزام میں گرفتار شفاعت علی کو1سال قید35ہزار روپے جرمانہ ،اسحاق احمد، شوکت اور افضال حسین سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمدگی کا الزام ثابت ہونے پردوبارہ ٹرائل کے بعدمجموعی طور پر6سال قید کی سزا بحال رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ 344گرام ہیروئن برآمدگی کے مقدمہ میں نامزدنواز کو1سالہ پروبیشن پر پابند عدالت کر دیا ہے ۔