فنڈز مختص،ملتان کومثالی شہر بنا کر دم لیں گے: شاہ محمود قریشی 

فنڈز مختص،ملتان کومثالی شہر بنا کر دم لیں گے: شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا ندیم کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں  مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، ایم پی اے ندیم قریشی، اعجاز جنجوعہ، رانا عبدالجبار، چوہدری الیاس، مخدوم شعیب ہاشمی، حاجی مختیار، شیخ طاہر، رانا سرور منجھ، عبیداللہ انصاری، رانا شیراز و دیگر تحریک انصاف(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہم نے ملتان کے چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور انشا اللہ ملتان شہر کو مثالی شہر بنائیں گے۔ انھوں نے کہا ایک وقت تھا جب پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کوئی لینے کو تیار نہیں تھا مگر یہ کاررواں چلتا رہا اور 2013 میں ہم نے خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت بنائی اور پھر اب 2018 میں مرکز میں، خیبرپختونخواہ میں اور پنجاب میں ہماری حکومت ہے اور 2020 میں ہم نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنائی اور میں پیشگی یہ بات کرتا ہوں کہ انشا اللہ اب 2021 میں جموں کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی اور ہو سکتا ہے کہ 2023 کے بعد ہم 2028 تک جائیں کیونکہ عوام دو نمبر سیاست کو پہنچان چکی ہے ہم نے کھوکھلے نعروں والی سیاست نہیں کی ہم نے عملی سیاست کی ہے جس کا نتیجہ انشا اللہ 2023 میں عوام کے سامنے ہوگا اور عوام خود موازنہ کرے گی کہ گذشتہ 40 سالہ دور اور ہمارے 5 سالہ دور میں کیا کام ہوئے۔ تقریب سے ڈاکٹر اختر ملک، حاجی جاوید انصاری، ندیم قریشی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے میزبان رانا ندیم نے اپنے خطاب میں کہا مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان کی شان ہیں اور اسی لئے ملتان کی عوام ان کے شابہ بشانہ کھڑی ہے اور میں تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اظہارخیال