جاز نے اسپتالوں کوجان بچانے والا سازوسامان عطیہ کیا

      جاز نے اسپتالوں کوجان بچانے والا سازوسامان عطیہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل مواصلاتی کمپنی جاز، اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں سرکاری حکام کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جاز نے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، اسلام آباد کو د س مریضوں کی نگرانی کرنے والے حفاظتی آلات کے ساتھ پی پی ای مہیا کی ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیا د پر 3000 سے ز ائد مریضوں کی مقامی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مدد کی جارہی ہے۔پمز کے علاوہ، جاز نے ملک بھر میں دیگر ہسپتالوں کو بھی پی پی ای کٹس اور وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں۔ ان پی پی ای کٹس میں 5000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی مدد کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ ایک وینٹیلیٹر سات مریضوں کی مدد کرسکتا ہے۔ جاز کی جانب سے یہ کوششیں 1.2 بلین ریلیف پیکج کا ایک حصہ ہیں جس کا اعلان جاز نے بنیادی طور پر انتہائی کمزور طبقات کی مدد کے لئے کیا تھا۔یہ معاونت ایک ایسے موقع پر سامنے آرہی ہے۔ جب ملک بھر میں کورو نا وائرس کی مثبت کیسز بڑی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں کو گہرے تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طبی پیشہ ور افراد کو توقع ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آنے والے دنوں میں ہزاروں مریضوں کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہو گی۔ جامع طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے یہ مانیٹر کوویڈ 19 مریضوں کے لئے لگائے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -