ہسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

ہسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
ہسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن )میرپور خاص میں سول ہسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہسپتال کے احاطے میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کے ورثاءکا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے لئے ہسپتال آئی تھی لیکن ہسپتال میں جگہ نہیں ملی۔گزشتہ روز اس واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد میئر میرپور خاص نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔میئر عبدالروف غوری نے ایم ایس سول ہسپتال سے 24 گھنٹے میں جواب طلب کرلیا۔
سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ کا کہنا ہے کہ خاتون خون کے ٹیسٹ کے لئے جارہی تھی، راستے میں طبیعت خراب ہوئی۔