لڑکی کو آگ لگانے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 75 سال قید کا حکم

لڑکی کو آگ لگانے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 75 سال قید کا حکم
لڑکی کو آگ لگانے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 75 سال قید کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے لڑکی کو ڈیزل ڈال کر آگ لگانے کے مقدمہ میں ملوث ملز م کو مجموعی طورپر 75 سال قید اور21 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ و معاوضہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ بستی ملوک کے مطابق مسماة سونیا نے 23 اکتوبر کو مقدمہ درج کرایا کہ وہ رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تو ملزم لطیف نے اس کے والد کی جانب سے تھپڑ مارنے کا بدلہ لینے کے لئے اس کو پکڑ لیا اور قریب واقع اپنی آٹا چکی میں لے گیا اور اس پر ڈیزل ڈال کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا جس سے وہ جھلس گئی ہے فاضل عدالت میں ملزم کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان -