شامی امن مذاکرات کی حمایت کرنے والے ممالک کے وفود17 مئی کو ویانا میں جمع ہوں گے،امریکی وزیرخارجہ

شامی امن مذاکرات کی حمایت کرنے والے ممالک کے وفود17 مئی کو ویانا میں جمع ہوں ...

لندن (اے پی پی)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کی حمایت کرنے والے ممالک کے وفود رواں ماہ کی17 تاریخ کو ویانا میں جمع ہوں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں صحافیوں سے بات چیت میں جان کیری نے کہا کہ اس اجلاس میں 17 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ امریکا اور روس کی جانب سے ایک روز قبل کہا گیا تھا کہ وہ شام میں جنگ بندی میں توسیع اور اس کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت شام میں جنگ بندی ممکن ہو ئی تھی۔

تاہم حالیہ کچھ عرصے میں اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات شدت پکڑ رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...