عوام افواہوں پر کان نہ دھرے ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی:نور الحق قادری

عوام افواہوں پر کان نہ دھرے ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی:نور الحق قادری
عوام افواہوں پر کان نہ دھرے ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی:نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائےمذہبی اُمورنورالحق قادری نےکہاہےکہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئےکوشاں ہے،عوام افواہوں پر کان نہ دھرے ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

جمرود کی تحصیل ملاگوری کا دورہ،کیا جہاں انہوں نے کئی ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے  موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ملوگوری سمیت پورے خیبر میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ملک مشکل دور سے نکل آیا ہے اور آئیندہ سال ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عوام ترقی انصاف کے ساتھ ہیں۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -