لاک ڈاؤن میں نرمی کے 3دن انتہائی اہم ، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں: اسد عمر

  لاک ڈاؤن میں نرمی کے 3دن انتہائی اہم ، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات متاثر نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اہم اجلاس کے دوران کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کی باہمی مشاورت سے کورونا کے عدم پھیلا اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے قومی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی کے 9مئی کے بعد کی صورتحال، صوبوں کا رمضان سے متعلق گائیڈ لائنز پر عملدرآمد، رمضان کے آخری عشرے کیلئے تیاریوں کا جائزہ اور کورونا سے متعلق اعداد و شمار پر غور و خوض کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کے نمائندوں نے رمضان کے آخری عشرے کیلئے تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔چیف کمشنر اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس جبکہ وفاقی وزیروزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)وزیر اعجاز احمد شاہ، وزیر برائے صنعت پیداوار حماد اظہر، وزیر برائے قومی خوراک تحفظ سید فخر امام، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داد اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -