آرمی چیف   کی امریکی ناظم الامور  سے اہم ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

آرمی چیف   کی امریکی ناظم الامور  سے اہم ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو
آرمی چیف   کی امریکی ناظم الامور  سے اہم ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر  سے ملاقات ہوئی ہے۔
 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، کورونا کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے، مستحکم اور پُرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔
 امریکی ناظم الامور نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا۔

مزید :

قومی -