حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم ...
حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیرانوار الحق کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،آج اور کل کے احتجاج کے نتیجے میں ایک پولیس سب انسپکٹر شہید ہوا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرکا کہناتھا کہ آزاد کشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا، احتجاج کرنے والوں میں کچھ شرپسند تھے،حکومت نے یقینی بنایا احتجاج کے دوران طاقت کا استعمال نہ ہو، ان کا کہناتھا کہ آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے عوام ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں،سوشل میڈیا پر مختلف ڈپٹی کمشنرز کے استعفوں کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں،آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہے،بجلی اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق جائز ریلیف دینے کو تیاری ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کئے، عوامی ایکشن کمٹی سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا، حکومت اس معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،آج اور کل کے احتجاج کے نتیجے میں ایک پولیس سب انسپکٹر شہید ہوا،ان کا کہناتھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے باوجود آزادکشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کررہی ہے،عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنی چاہتی ہے ہم تیار ہیں، جومطالبات حکومت پاکستان سے منسلک ہیں انہیں وفاقی کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا دشمن مکار ہے، پبلک سکیورٹی ہماری ترجیح ہے،آزادکشمیر انتظامیہ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔