چمن سے 3ہزار کلو چرس بر آمد،افغانستان سے 44 منشیات براستہ پاکستان سمگل ہوتی ہیں: اے این ایف

چمن سے 3ہزار کلو چرس بر آمد،افغانستان سے 44 منشیات براستہ پاکستان سمگل ہوتی ...
چمن سے 3ہزار کلو چرس بر آمد،افغانستان سے 44 منشیات براستہ پاکستان سمگل ہوتی ہیں: اے این ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں منشیات کی سمگلنگ اور تجارت اور روکنے کے ذمہ دار ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاک افغان بارڈر کے علاقے چمن سے چرس کا بھرا ہوا ٹرک قبضے میں لے لیا ہے جس میں سے 3 ہزار کلو گرام چرس اور 8 کلو گرام افیون بر آمد کی گئی ہے۔ اس موقع پر اے این ایف حکام نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے دنیا بھر میں سمگل ہونے والی 44 منشیات براستہ پاکستان ہی جاتی ہیں اور اس کی روک تھام کے لئے مطلوبہ وسائل اور افرادی قوت دستیاب نہیں ہے۔ اکبر ہوتی نے کا کہنا تھا کہ شراب بھی نشہ آور چیز ہے لہذا پارلیمنٹ اس پر پابندی کے حوالے سے بھی قانون سازی کرے جبکہ دنیا بھر میں منشیات اور سمگلنگ میں سب زیادہ پیسہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان میں مطلوبہ سہولیات تک ہی میسر نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -