بونیر میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر پٹواری قتل

بونیر میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر پٹواری قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بو نیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرانی دشمنی کی بناء پر نواں کلے پانچ پائیوں سے تعلق رکھنے والے پٹواری کو قتل کردیا گیا ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،تھانہ ڈگر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کی ۔تھانہ ڈگر میں متوفی وارث شاہ کے والد بحت غفور شاہ کے رپورٹ کے مطابق ملزم اسرار ولد حاجی بروت ساکن نواں کلے نے فائیرنگ کرکے میرے بیٹے وارث کو میرہ ڈگر میں قتل کردیا گیا ،وارث کے رپورٹ کے مطابق اسرار ولد حاجی بروت کے ساتھ ہماری دیرینہ دشمنی تھی اور انہوں نے ہم پر قتل کی دعویداری کی تھی ۔ڈگر پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم اسرار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کی ہے مگر ابھی تک گرفتاری عمل میں نہ اسکی ۔