بیرونی اکاونٹ کی کارکردگی بہتر رہی معیشت کی منفی کشی افسوسناک ہے: وزارت خزانہ

بیرونی اکاونٹ کی کارکردگی بہتر رہی معیشت کی منفی کشی افسوسناک ہے: وزارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اقتصادی عدم استحکام بیرونی اکاؤنٹ سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ بے بنیاد ہے ترجمان وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ پر رد عمل میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے بیرونی اکاؤنٹ کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ درست نہیں مجموعی ملکی مالی ضروریات 18ارب ڈالر ہیں جو مجموعی قومی پیداوار کا 5.3فیصد بنتا ہے عالمی مالیاتی ادارے کے اعدادوشمار میں اسے 31ارب ڈالر ظاہر کیا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات تین ارب 93کروڑ ڈالر رہیں رپورٹ میں ملکی برآمدات کو 33ارب ڈالر بتایا گیا ہے رواں برس پہلے دو ماہ برآمدات 9ارب 73کروڑ ڈالر کی بجائے 8ارب 99کروڑ ڈالر رہیں پہلے دو ماہ ترسیلات زر کا حجم تین ارب 50کروڑ ڈالر رہا جبکہ رپورٹ میں تین ارب ڈالر ظاہر کیا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جاری خسارہ دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہا رپورٹ میں غلط طور پر تین ارب ڈالر سے زائد ظاہر کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق بیرونی اکاؤنٹ کی کارکردگی بہترین رہی معیشت کی منفی منظر کشی افسوسناک ہے۔
وزارت خزانہ

Back to Conversion Tool

مزید :

علاقائی -