ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،65 گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،65 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث65ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 گینگز کے8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے9پسٹلز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے 01کلو800گرام سے زائدچرس اور85 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری وعدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اورلاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر37 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -