چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں گے،عظمت شاہ

چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں گے،عظمت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) چائنہ ہمارا بہترین دوست ہے اور دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے،چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کو سی پیک جیسے عالمی سطح کے منصوبے کاتحفہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین شاہ عالم بورڈ اور پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے نجی دورے پرچائنہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا دورہ چین کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے کیونکہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن درست سمت کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔