انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے‘ انیس قائم خانی

انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے‘ انیس قائم خانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی ایک ویژنری جماعت ہے ہمیں ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ ہم صوبہ ملتان کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، مسائل کے حل اور اس وسیع خطے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے صوبہ ضرور بنایا جانا چاہئے۔ انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنا تو یہ ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹریٹ بہادرپور پور بوسن روڈ میں تحریک صوبہ ملتان کی قیادت مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد، مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد بلال قریشی ودیگر عہدیداران سے ملاقات اور تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین تحریک صوبہ ملتان شیخ اسامہ زین، وائس چیئرمین ڈاکٹر طیب ملک، ممبر سپریم کونسل اسلام الدین عادل، فرحان گیلانی، ملک فاروق بھٹہ، ملک عبدالرشید رت، راو منصور چیئرمین آر ایس او، مرکزی رہنما پی ایس پی اشفاق احمد منگی، شبیر قائم خانی اور شیخ کرامت علی ودیگر بھی موجود تھے۔ انیس قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک صوبہ ملتان کا تعصبات سے بالاتر صوبہ کے قیام کی جدوجہد خوش آئند ہے اور یہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انتظامی بنیادوں پر صوبے ضرور بننے چاہئیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور وسائل کا منصفانہ استعمال، اختیارات کی مساویانہ تقسیم یقینی ہو یہی امور ہی اقوام وممالک کہ ترقی کا سبب بنتے ہیں۔ یہاں پر تین پارٹیوں نے صوبہ کے نام پر ووٹ بھی لئے الیکشن کمپین بھی صوبہ کے نام پر چلائی گئی تاہم کسی نے وعدہ پورا نہیں کیا۔ پی ایس پی وسیع قومی بیانیہ کی حامل اور حامی ہے ہم ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں اور تحریک صوبہ ملتان کے مطالبے صوبہ ملتان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ یہ انتظامی بنیادوں پر صوبہ کے قیام کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان رانا تصویر احمد کا انیس قائم خانی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تمام تر تعصبات کو مسترد کرتے ہیں اور محض قومی مفادات کی بات کرتے ہیں اور صوبہ ملتان کی کاوشیں انتظامی بنیادوں پر صوبے کے قیام کے لئے ہیں۔ تحریک صوبہ ملتان ہمہ قسمی تعصبات سے بالاتر تحریک ہے اس خطے کی 6 کروڑ سے زائد آبادی کو وسائل سے محروم رکھ کر سراسر نا انصافی کی جارہی ہے جس کا ازالہ صوبہ ملتان کے قیام کی ہی صورت میں ممکن ہے اور ہم اس کے قیام تک اپنی مخلصانہ کوششیں عوامی مفادات کے تحت جاری رکھیں گے اور ہم پی ایس پی کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہیں پی ایس پی مثبت سیاست کررہی ہے۔ یقیناً مصطفیٰ کمال اعلیٰ سطحی نظریات اور ملکی مفاد کی سیاست کررہے ہیں جسے ہم سراہتے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک صوبہ ملتان زاہد بلال، سینئر وائس چیئرمین شیخ اسامہ زین نے بھی اپنے اظہار خیال میں تحریک صوبہ ملتان کی کاوشوں کے متعلق آگاہ کیا اور انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کے دیگر قائدین کو تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر سپاسنامہ پیش کیا۔
انیس قائم خانی