خاتون کی بچے حوالگی کی درخواست، عدالتی بیلف نے چھاپہ مارا تو بچے گھر میں کس حالت میں موجود تھے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

خاتون کی بچے حوالگی کی درخواست، عدالتی بیلف نے چھاپہ مارا تو بچے گھر میں کس ...
خاتون کی بچے حوالگی کی درخواست، عدالتی بیلف نے چھاپہ مارا تو بچے گھر میں کس حالت میں موجود تھے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (اے پی پی) ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد کے حکم پر بیلف نے بمعہ پولیس نفری گاﺅں ملکوٹ کے محلہ دروازہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر چار بچے بازیاب کرالئے جنہیں ان کے والد نے گزشتہ پانچ ماہ سے رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔ اسلام آباد کی رہائشی آسیہ بی بی کو اس کے خاوند عبدالرحیم نے ایک سال قبل طلاق دے دی تھی۔ عبدالرحیم چاروں بچے آسیہ سے زبردستی چھین کر ملکوٹ لے آیا تھا، عدالتی اہلکار طارق کے مطابق چھاپہ کے دوران دو سالہ سفیان کو رسیوں سے باندھا پایا گیا، چار سالہ عبدالمنان، 10 سالہ سحرش اور 12 سالہ انسہ کو بھی بند کررکھا تھا، چاروں بچوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بچوں کی والدہ نے سیشن کورٹ میں بچوں کی حوالگی کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔