طلاق کی افواہیں، نئی تصویر سامنے آنے پر ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح خوش ہوگئے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی نئی گاڑی کے نمبر نے اداکار جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اطمینان بخشا ہے کیوں کہ بتایا جارہا ہے کہ ابھیشیک کی نئی گاڑی کا نمبر ان کی اہلیہ کا پسندیدہ نمبر ہے۔
سوشل میڈیا پر پاپارازی یوگن شاہ کے اکاونٹ سے ابھیشیک کی نئی کار میں سوار ہوتے تصویر شیئر کی گئی جس نے اداکار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا۔تصویر میں ابھیشیک کو اپنی نئی سیاہ رنگ کی گاڑی میں فلم 'دی آرچیز' کی سٹار سہانا خان، اگستیہ نندا اور اپنی بھانجی نویا نویلی نندا کے ساتھ دیکھا گیا۔تصویر میں خاص ابھیشیک کی گاڑی کا نمبر 5050 واضح کیا گیا ہے اور یوگن شاہ کا کہنا ہے کہ یہ نمبر ایشوریا کا پسندیدہ نمبر ہے۔یوگن شاہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے کہ ’محبت زندگی ہے اور ہمیشہ کے لئے ہے ۔‘
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں گزشتہ کچھ مہینوں سے زیرِ گردش ہیں البتہ دونوں کی جانب سے اس پر لب کشائی نہیں کی گئی ہے۔مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بنا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا۔
بعد ازاں امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاو¿س چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔