اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوبنے کیلئے تیار،یاسین گھمن

اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوبنے کیلئے تیار،یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہاہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی و دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی ٹائی ٹینک فضل الرحمان کی قیادت میں ڈوبنے کے لئے تیار ہے،تحریک انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور انتخابات مقررہ وقت 2023 ء میں ہونگے، بلاول بھٹو زرداری، مریم صفدر، مولانافضل الرحمان و دیگر اپوزیشن کے سیاسی اداکار جومرضی کرلیں انہیں شرمندگی، رسوائی اور شکست کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا،شرپسند اورکرپٹ مافیا ایک بات کان کھول کرسن لے عمران خان نے ان کا 22 سالوں تک سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آج وہ کسی کی بیساکھیوں سے نہیں بلکہ ایک سیاسی جدوجہد کے بعد ملک کے وزیراعظم ہیں،یاسین گھمن نے کہاکہ ان سیاسی بہروپیوں کی حکومت کے خلاف تحریک میں کوئی جان نہیں ہے، بلکہ یہ خود سیاسی اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یہ صرف اپنے مفادا ت کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اور اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے اتحادی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کاپنجاب اور پیپلزپارٹی کا سندھ سے مکمل صفایا ہو جائے گا اور یہ نام نہاد سیاستدان عوام سے اپنے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔
یاسین گھمن

مزید :

صفحہ آخر -