اڈیالہ جیل ذرائع نے عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے مطابق جیل ذرائع نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے روزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔