مہاراشٹرا کے سابق وزیرباباصدیقی قاتلانہ حملےمیں ہلاک

مہاراشٹرا کے سابق وزیرباباصدیقی قاتلانہ حملےمیں ہلاک
مہاراشٹرا کے سابق وزیرباباصدیقی قاتلانہ حملےمیں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیاسی جماعت نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)  کے رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی شام تین حملہ آوروں نے ان پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ باندرہ ایسٹ میں اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر موجود تھے۔این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر ہفتہ کی رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی کے بعد ان کے انتقال کی خبر آگئی۔

بابا صدیقی نے اپنی جوانی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن فروری میں انہوں نے اپنی 48 سالہ سیاسی وابستگی ختم کر کے اجیت پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس چھوڑنے کے بعد انہوں نے کہا تھا "میری حالت کانگریس میں اس مصالحے کی طرح تھی جو کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی ممبئی کے باندرہ (مشرقی) سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔

ذیشان کو اگست میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے کانگریس سے نکال دیا گیا تھا۔ بابا صدیقی پر فائرنگ کا یہ واقعہ ان واقعات کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے جب اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔بابا صدیقی اپنی شاندار افطار پارٹیوں کے لیے مشہور تھے جن میں شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے نامور بالی وڈ ستارے شرکت کیا کرتے تھے۔