حکومت ملک میں وسائل کی مساوی تقسیم میں ناکام ہو گئی ، رمضان بیگ

حکومت ملک میں وسائل کی مساوی تقسیم میں ناکام ہو گئی ، رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں وسائل کی مساوی تقسیم میں ناکام ہو گئی ہے یوں لگتا ہے کہ حکومتیں صرف اشرافیہ کا تحفظ کرتی ہیں پاکستان خودکشیوں کے حوالے سے دنیا کا 73واں ملک ہے جہاں خودکشی کرنے والوں کی عمروں کی شرح 12 سے 17 سال بتائی جاتی ہے حکومت سماجی انصاف اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اگر اصلاح احوال پر توجہ دے تو خودکشیوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔