شہباز شریف کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

شہباز شریف کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کو صوبائی دارالحکومت کو جرائم اور اس میں ملوث گروہوں کے خاتمے کا 60 روز کا ٹاسک دیا ہے ۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اور اہم مقامات کی سیکورٹی کے لئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر مساجد ، امام بارگاہوں، پارکوں، اہم پبلک مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور تمام سینئر پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں نہ صرف خود گشت کریں بلکہ سیکورٹی انتظامات پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی صوبہ بھر میں سیکورٹی انتظامات کا عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کرے ۔انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور تمام سینئرپولیس افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔ امن وامان کی فضا کو مانیٹرنگ کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اجلاس میں معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہواجس میں ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری اورپرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کےئر ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور طبی سہولتوں کی بہتری کے پلان کی اصولی منظوری اورہسپتالوں میں اینستھیٹسٹس (Anaesthetists)کی کمی دور کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ہسپتالوں کے میڈیکل آفیسرز کو اینتھسیزیا کا دو سالہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ بھی ہوا ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اورجدید طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے جسے ہر قیمت پر پورا کروں گا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے ہیلتھ کےئر سسٹم اورہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریزصحت ،صدر پی کے ایل آئی،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسورج واڈیا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سارک پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد خطے میں معاشی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک تنظیم کو مزید فعال اورموثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اگلے ماہ لاہور میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتا ہے جس سے سارک ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کوفروغ ملے گا ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر احمد ملک،سیکرٹری جنرل سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذوالفقار علی بٹ،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک،شائستہ پرویزملک ،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت،سیکرٹری صنعت اورچےئرمین ٹاسک فورس انفارمیشن اینڈ کلچر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -