پاکستان قائد اعظم ؒ کے نظریات سے کوسوں دور کھڑا ہے،طاہرالقادری

پاکستان قائد اعظم ؒ کے نظریات سے کوسوں دور کھڑا ہے،طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر اپنے بیان میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان قائد اعظم ؒ کے افکار اور نظریات سے کوسوں دور کھڑا ہے ۔آج قائد اعظم ؒ کے گھر اور انکے عمر بھر کے ثمرپاکستان کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور حکمران اقتدارکی مصلحتوں کا شکار ہیں ۔ رینجرز آپریشن سے قبل شہباز حکومت نے پولیس کو درجہ اول کے دہشت گرد بھگانے کا مشن سونپ دیا ہے۔رینجرز آپریشن کی اجازت سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ کی میز پر پڑی ہے انکے پاس رمضان شوگر مل اور نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کا وقت ہے مگر سمری پر دستخط کرنے کیلئے نہیں ۔فیصل آباد سے 90دہشتگرد غائب کر دئے گئے ۔آپریشن ضرب عضب کو بھی ایک سال کی تاخیر کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اہم ٹارگٹس بھگا دئیے گئے تھے ۔رینجرز کو بلا تاخیر آپریشن کی اجازت ملنی چاہیے اور اس آپریشن سے قبل پولیس کو کومبنگ آپریشن سے دور رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک ویمن ونگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ تنویر خان ،ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز اور ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف بھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -