شوبز شخصیات یکم تا 14محرم الحرام مجالس اور دنیا کا اہتمام کریں گی

شوبز شخصیات یکم تا 14محرم الحرام مجالس اور دنیا کا اہتمام کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز شخصیات گزشتہ سالوں کی طرح اس برس بھی یکم تا 14محرم الحرام اپنے گھروں پر مجالس اور نیاز کا اہتمام کریں گی۔ان ایام میں جن فنکاروں اور شوبز شخصیات کے گھروں پر مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے یکم محرم سدرہ نوراور ساحر علی بگا،دو محرم نادیہ علی،تین محرم استاد طافواورطارق طافو،چار محرم بوبی وزیر اور طارق وزیر ،پانچ محرم شین اور زری،چھ محرم سنبل راجہ ،سات محرم ٹمی رائے،آٹھ محرم جرار رضوی،ملائکہ اور میڈم یاسمین،نو محرم دردانہ رحمان اور ماہم رحمان،11محرم صومیہ خان،12محرم شاہدہ منی اور نرگس،13محرم حمیرا چنا اور 14محرم کو نجیبہ بی جی کے گھر مجلس اور نیاز ہوگی۔شاہدہ منی،شین ،حمیرا چنا،ٹمی رائے ،ملائکہ ،دردانہ رحمان اور میڈم یاسمین کے گھر پر ہونے والی مجالس کے اختتام پر زیارت بھی برامد ہوتی ہے ۔شوبز شخصیات کے گھروں پر منعقد ہونے والی سب سے بڑی مجلس اور نیاز کا اہتمام شاہدہ منی کرتی ہیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور ملک کے نامور سوز خواں اور معروف عالم دین فضائل و مصائب اہلیبیتؓ بیان کرتے ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ تمام مسلمانوں کو نواسہ رسول ؐ امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد مل کر منانی چاہیے ۔محرم کا مہینہ ہمیں صبر اور باطل کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔امام حسینؓ نے گردن کٹا دی لیکن ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا۔ مدینہ سے میدان کربلا تک اسلام کے لئے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہ مبارک سے وابستہ ہے محرم الحرام کا احترام ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی خاطر نواسہ رسول اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔یاد رہے کہ ماہ محرم کے دوران شوبز سے وابستہ لوگوں کی اکثریت کسی قسم کی فنّی سرگرمیوں میں حصّہ نہیں لیتی۔

مزید :

کلچر -